19 نومبر 2013 - 20:30
لبنان کے شہداء کی تشییع جنازہ اور تدفین

لبنان میں گذشتہ روز دھشتگردانہ بم دہماکوں میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی حجۃ الاسلام " ابراہیم انصاری " اور دیگر شہداء کی مراسم تشییع جنازہ آج بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے منعقد ہوئے۔

ابنا: لبنان میں گذشتہ روز دھشتگردانہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی حجۃ الاسلام " ابراہیم انصاری " اور دیگر شہداء کی مراسم تشییع جنازہ آج بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے منعقد ہوئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہید " ابراہیم انصاری " اور ایران کے سفارت خانے کے ایک عہدیدار کی اہلیہ کہ جو بیروت میں ہونے والے دھشتگردانہ بم دہماکے میں شہید ہوگئی تھی، کے جلوس جنازہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رسول اعظم اسپتال سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے تک لایا گیا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء  کی میّتوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے تھران منتقل کیا جائے گا۔ لبنان کی پارلیمینٹ کے اسپیکر " نبیہ بری " نے اپنے ایک پیغام میں بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھشتگردانہ بم دہماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حجۃ الاسلام " ابراہیم انصاری " اور دیگر افراد کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کی پارلیمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی  کو دلی تعزیت و تسلیت پیش کی اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲